ریلوے کی انتظامیہ کوٹکٹ ری فنڈ کرانے والے مسافروں کو فوری رقم ادا کرنے کی ہدایت

بدھ 3 جون 2020 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ ریلوے کی جانب سے انتظامیہ کوٹکٹ ری فنڈ کرانے والے مسافروں کو فوری رقم ادا کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

لاک ڈائون سے قبل ٹکٹ خریدنے والے مسافر جنہوں نے ریلوے محدود آپریشن شروع ہونے کے بعد اپنی ٹکٹ استعمال نہیں کی وہ اب خریدے ہوئے ٹکٹ کی مکمل رقم حاصل کر سکیں گے۔ری فنڈ کی رقم متعلقہ سٹیشن یا بکنگ آفس سے ادا کی جائے گی ۔ترجمان کے مطابق متعلقہ بکنگ آفس بند ہونے کی صورت میں رقم ری فنڈ کے لیے اسی ڈویزن میں قریب ترین بکنگ آفس سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :