امریکا و ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی،یورپ میں اضافہ

بدھ 3 جون 2020 20:42

امریکا و ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی،یورپ میں اضافہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) امریکا اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی جبکہ یورپ میں اضافہ ہوا۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.9 فیصد گر کر 1725.23 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1 فیصد کمی کے ساتھ 1733.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔

(جاری ہے)

سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد گر کر 1734.66 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1746.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1741.65 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1753.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔۔

متعلقہ عنوان :