ایل این جی کی درآمد میں اپریل کے دوران 11.72 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

بدھ 3 جون 2020 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) اپریل 2020 کے دوران مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد میں 11.72 فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2020 کے دوران درآمدات کا حجم 24.9 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ مارچ 2020 کے دوران 28.2 ارب روپے مالیت کی ایل این جی درآمد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح مارچ 2020 کے مقابلہ میں اپریل 2020 کے دوران مائع قدرتی گیس کی قومی درآمدات میں 3.3 ارب روپے یعنی 11.72 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :