ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

بدھ 3 جون 2020 20:42

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء)ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ مئی کے دوران پیداوار میں کمی اور کئی ملکوں میں لاک ڈائون میں نرمی سے برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اگست کے لیے سودے 52 رنگٹ (2.28 فیصد ) بڑھ کر 2337 رنگٹ فی ٹن پر بند ہوئے۔۔