خیبرپختونخوا،8ہزارسکولوں،4ہزارمساجداور187بنیادی مراکزصحت کوشمسی نظام پرمنتقلی کا آغاز

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون اورسالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں پر عملی کام شروع کوروناوائرس جیسی ایمرجنسی کی صورتحال میں صوبائی حکومت کا ایک عوام دوست اقدام،سیکرٹری توانائی کی زیرصدارت معاہدوں پر دستخطی کی خصوصی تقریب

بدھ 3 جون 2020 20:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) خیبرپختونخواحکومت نے ملک بھر میں جاری کوروناوائرس جیسی ایمرجنسی صورتحال کے باوجودصوبے میںعوامی ترقیاتی عمل کوجاری رکھتے ہوئے Access to Clean Energyپروگرام کے تحت صوبے میں8ہزارسرکاری سکولوں،4ہزارمساجداور187بنیادی طبی مراکز کوشمسی نظام Solarizationپر منتقل کرنے کے منصوبوں پر باقاعدہ کام کا آغازکردیاہے جن کی تکمیل سے صوبے میں توانائی کے بحران کو کافی حد تک کنٹرول کرنے میں مددملے گی۔

اس سلسلے میں سیکرٹری توانائی محمد زبیرخان اورچیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان کی سربراہی میںصوبے میں8ہزارسکولوں،4ہزارمساجداور187بنیادی طبی مراکز(BHUs)کوشمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبوں پرباقاعدہ کام کے آغازکے حوالے سیContract Award کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب پیڈوہائوس میں منعقدہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں کوروناوائرس جیسی ایمرجنسی صورتحال میںحکومت کے جاری کردہ ایس اوپیزکے تحت سماجی فاصلے کی پالیسی کومدنظررکھ کرچیدہ چیدہ متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں 8ہزارسکولز اور187بنیادی مراکزصحت کے پراجیکٹ ڈائریکٹرسولرائزیشن انجینئرپیرایمل اور4ہزارمساجد کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹرسولرائزیشن انجینئرخرم درانی نے منصوبوں پرکام کے آغازکے حوالے سے منتخب ہونے والے ٹھیکہ داروں کیساتھ معاہدوں پر دستخط کئے۔تقریب میںجنرل منیجرہائیڈل انجینئرزاہد اخترصابری اورڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن وفنانس پیڈوڈاکٹرشاہد کریم بھی شریک ہوئے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے 4ارب40کروڑ روپے کی لاگت سے صوبے کی8ہزارسرکاری سکولوں اور187بنیادی مراکزصحت کی شمسی توانائی کے نظام پر منتقلی کے منصوبوں پر کام شروع کیاجائے گا۔ان منصوبوں سے تقریباً12میگاواٹ بجلی پیداہوگی۔اسی طرح صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 2ارب40کروڑروپے کی لاگت سے صوبے کی 4ہزارمساجد کوشمسی توانائی کے نظام پر منتقل کرنے کامنصوبہ بھی آئندہ 2سالوں میںمکمل کیا جائے گا۔

ان منصوبوں کی تکمیل سے تعلیمی اداروں اورمساجد میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گااورموجودہ توانائی کے بحران پر بھی قابوپانے میں مددملے گی۔ واضح رہے کہ مشیر توانائی حمایت اللہ خان اورپیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی ذاتی کاوشوں سے شمسی توانائی کے منصوبوں پر عملی کام کا آغازہورہاہے جبکہ موجودہ کوروناوائرس جیسی ایمرجنسی کی صورتحال میں ان منصوبوں پر کام کا عملی آغازبھی موجودہ صوبائی حکومت کا ایک قابل تحسین عوام دوست اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :