ڈیرہ اسماعیل خان، سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی کے شاخسانہ پر 3مسلح افراد نے 30 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 3 جون 2020 21:14

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی کے شاخسانہ پر عبدالخیل میں 3مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 30 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید کی حدود علاقہ عبدالخیل میں سابقہ قتل مقاتہ کی دشمنی کی وجہ سے شیر خان ولد عزت خان، رئیس خان ولد شیر خان اور عرب خان ولد ملک سعید سکنائے کٹہ خیل کی فائرنگ سے 30سالہ شبیر احمد جاں بحق ہو گیا ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔ نواب پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ نامزد ملزمان کیخلاف درج کرلیا۔