شہر اور گردونواح میں چوری‘ڈکیتی‘راہزنی وقفل شکنی کی وارداتوں میں اضافہ

75سے زائدوارداتیں ،مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

بدھ 3 جون 2020 21:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) شہر اور گردونواح میں چوری‘ڈکیتی‘راہزنی وقفل شکنی کی وارداتوں میں اضافہ75سے زائدوارداتیں مسلح ڈاکوئوں نے ‘مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ‘آن لائن کے مطابق تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ میں جڑانوالہ روڈ پر واقع الفلاح بنک کی اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے بعد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمد جاوید اعوان اپنی کار میں سوار ہونے لگا تو موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے کار کو گھیرے میں لیکر اسے اور دیگر ساتھیوں طاہر مجید اور غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹس کیساتھ مزاحمت کرتے ہوئے نقدی 25 ہزار روپے‘موبائل فون اور پرس چھین لیا اور ضروری کاغذات فیملی تصاویر چھین کر فرار ہوگئے‘تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقہ مراد کالونی میں واقع شفقت کے کریانہ سٹور میں گھسنے والے ڈاکوئوں نے 10ہزار اور شناختی کارڈ چھین لیا مزاحمت پر اسے سر میں بٹ مار کر شدید زخمی کردیا‘ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ عبداللہ گارڈن میں شفقت کے گھر سے مسلح افراد نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 75ہزار کی نقدی‘4موبائل فونز ‘8پرفیوم کے ڈبے اور ایک گھڑی چھین کر لے گئے صدر کے علاقہ احمد بلاک میں زبیر کے گھر گھسنے والے پانچ مسلح افراد نے تین لاکھ کی نقدی دو تولے زیورات لوٹ لئے‘مسلح گروہوں نے ستیانہ کے چک 22میں راشد سے موٹرسائیکلیں نمبری 3123ایف ڈی آر دھوم ماڈل 2012‘نقدی وموبائل فون چھین لیا‘صدر جڑانوالہ کے چک 22میں اسلم سے بھی سپرسٹار موٹرسائیکل نمبری 2922ایف ڈی وی چھین کر ڈاکو فرار ہوگئے‘63گ ب میں محسن سے موٹرسائیکل اپلائیڈ فار ‘موبائل فون ونقدی لوٹ لی گئی‘مرید والا محلہ آباد پھاٹک سے بھی موٹرسائیکل 7243ایف ڈی ایکس ماڈل 2019ء چھین لی گئی‘جھمرہ کچا سٹاپ سے علی سے نقدی لوٹ لی گئی‘سلطان نگر سٹاپ پر اورنگزیب سے نقدی وجیولری چھین لی گئی‘غلام محمد آباد سول کوارٹر پر ظفر اقبال سے دس ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی ‘سٹی جڑانوالہ نیوکچہری نیوکمپلیکس گیٹ پر بیگ علی کو لوٹ لیاگیا‘الٰہی آباد میں ناصر کے گھر سے موبائل فون وغیرہ چوری ہوگیا‘ ساہیانوالہ میں امجد علی کے گھر سے بھی چور قیمتی سامان لے اڑے‘بٹالہ کالونی میں شاکر‘ملت ٹائون میں علی جاوید‘جھمرہ روڈ سے ریاض‘ 75لوہکے میں عامر کے گھروں سے بھی چور نقدی وقیمتی اشیاء لے اڑے‘میانی گائوں سے چور عمران کی 4بکریاں لے اڑے‘سبزی منڈی غلام محمد آباد میں سلطان‘صادق آباد میں حبیب علی‘سمندری میں امجد‘ 188ر۔

(جاری ہے)

ب سے طارق‘گلستان کالونی سی بلاک میں عثمان کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چورلے گئے‘یوسف آباد میں قاسم سے 15سو روپے موبائل فون چھین لیاگیا‘ڈگری کالج روڈ پر ریاض سے ایک لاکھ روپے لوٹ لئے گئے‘مدینہ ٹائون میں کینال روڈ سے احمد کی کار نمبری ایل ڈی کے 165چوری ہوگئی‘ جج والا روڈ سے علی رضا کی دکان سے مسلح افراد نے 14ہزار روپے چھین لئے‘ 118ر۔

ب میں تنویر سے 33ہزار وقیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں‘پیپلزکالونی میں ریکس سٹی سے نوریز کی کار نمبری 5154ایل ای ای ماڈل 2008ء ایکس ایل آئی چوری ہوگئی۔گلستان کالونی میں زاہد‘غوثیہ چوک میں عبدالرشید‘ ترکھانی میں فرخ نواز کی موٹرسائیکلیں بھی چوری ہوگئیں سوساں روڈ سے انداز گل کی کار نمبری پی ٹی ایم 318سوزوکی مہران ماڈل 2016ء چوری ہوگئی‘ملاں پور چوک میں محسن سے ساڑھے 16ہزار کی نقدی وغیرہ چھین لی گئی‘لیاقت آباد میں عرفان سے 200روپے چار سو بانڈز چھین لئے گئے اسلام نگر میں حامد کی جیب سے نقدی پانچ ہزار چرا لی گئی‘214ر۔

ب میں سید اظہر گیلانی سے چوہدری ظہیر الدین کی رہائش گاہ کے قریب ڈاکوئوں نے 20ہزار کی نقدی وغیرہ اور بہار احمد سے موبائل فون ونقدی پانچ ہزار روپے لوٹ لئے گئے‘سعید کالونی نمبر2میں وسیم احمد کے گھر سے چور موٹرسائیکل‘موبائل فون لے اڑے‘مدینہ ٹائون میں ٹریٹ بیکری کے قریب حامد رضا سے مسلح افراد نے موٹرسائیکل چھین لی‘خیابان کالونی نمبر2میں نوید احمد کی موٹرسائیکل مسجد کے باہر سے چور لے اڑے‘شمس نگر میں سجاد علی کی موٹرسائیکل بھی چوری ہوگئی‘ہجویری ٹائون میں افتخار احمد بیگ سے رقم نکلوا کر جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے راستے میں 23ہزار کی نقدی اور اسکے بیٹے سے 36ہزار‘گھڑی ودیگر سامان بھی لوٹ لیا‘امین ٹائون میں وقاص کے گھر سے لاکھوں مالیت کی نقدی وزیورات نوکرانیاں لے اڑیں‘ 153ر۔

ب میں شوکت علی سے نقدی 3ہزار اور اعجاز سے 4ہزار روپے لوٹ لئے گئے۔بھائی والا میں احمد علی کی موٹرسائیکل چور لے اڑے‘642گ ب میں ملک محمد بلال سے 5لاکھ 32ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘432گ ب میں غضنفر سے 80ہزار کی نقدی ‘موبائل فون لوٹ لیاگیا‘615گ ب میں شہریار سے 80ہزار کی نقدی وغیرہ 592گ ب میں غلام مصطفیٰ سے موٹرسائیکل وغیرہ چھین لی گئی ‘387گ ب میں ڈاکوئوں کے گروہ نے اشرف علی کے گھر سے بھاری مالیت کی نقدی وغیرہ لوٹ لی