امریکہ میں ہونے والی نسلی پر تشدد واقعات ظاہر کر رہے ہیں کہ امریکہ میں جمہوریت ہے نا ہی آئین و قانون پر عملدرآمد،محمد زاہد حبیب قادری

بدھ 3 جون 2020 21:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ امریکہ میں ہونے والی نسلی پر تشدد واقعات ظاہر کر رہے ہیں کہ امریکہ میں جمہوریت ہے نا ہی آئین و قانون پر عملدرآمد،شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں اپنا راج قائم کرنے کا خواب ترک کر دے۔

امریکی حکومت پہلے اپنے شہریوں کو انصاف دلائے اور امریکہ میں انسانی حقوق بحال کروائے دنیا کی فکر چھوڑ کر امریکہ اپنے گھر کی صفائی کرے۔امریکہ میں سیاہ فام کو نسلی تعصب کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنانا انسانی حقوق کی تذلیل ہے۔امریکہ عوام پر تشدد کا سلسلہ بند کرے۔جارج فلوئڈ کا قتل سپر پاور امریکہ کا دوہر معیار ہے۔سیاہ فام خود کو تنہاء مت سمجھیں پوری دنیا کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ کو اپنی خارجہ اور داخلہ پالیسیوں کو تبدیل کرنا ہوگا۔امریکہ میں عوام کو انصاف نہیں مل رہا۔پر تشدد واقعات میں ریاستی مشینر ی کا بے دریغ استعمال قابل تشویش امر ہے۔امریکہ دنیا بھر کی ریاستوں میں اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتا ہے مگر اپنے ملک میں اقلتوں کو دیوار کے ساتھ لگا رہا ہے۔اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیاہ فام کے قتل اور نسلی تعصب اور امریکی قوانین کا جائزہ لے اور سیاہ فام لوگوں کو دنیا احساس دلائے کہ امریکہ سمیت دنیا میں کہیں بھی انصاف کا قتل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

امریکہ میں سیاہ فام کو احساس کمتری سے نکالنا ہوگا۔عوام سے پر امن مظاہروں کی اپیل کرتے ہیں امریکی حکومت ریاستی مشینری اور نہتے عوام پر تشدد کی جائے مذاکرات سے مسائل حل کرے۔امریکہ میں بڑھتا ہوا نسلی تعصب اور تشدد پوری دنیا کیلئے حیرت کا سبب ہے۔امریکہ خود کو سپر پاور سمجھنا چھوڑ دے کورونا ویکسین دریافت کر سکا نہ امریکہ ایک سیاہ فام کے قتل میں سیاہ فام لوگوں کو انصاف دلا سکا ہی