بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی قصور کے سینیئر کارکن لالا خوشی محمد کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 3 جون 2020 21:28

بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی قصور کے سینیئر کارکن لالا خوشی محمد کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی قصور کے سینیئر کارکن لالا خوشی محمد کے انتقال پر اظہار دکھ و افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم لالا خوشی محمد کی پارٹی کے لیئے خدمات طویل اور شاندار ہیں،انہوں نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ ثابت قدمی سے جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ دعاگو ہوں اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائی