عوام نے ایس او پیز کو نظر انداز کر دیا تو لا ک ڈائون سخت کر دینگے ، وزیر اطلاعات شبلی فراز کا انتباہ

شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غورکیاجارہاہے ، شہبازشریف کوملک سے باہرنہیں جانے دیاجائیگا،ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف پہلی بار کارروائیاں ہورہی ہیں، نوازشریف کی تصویرپھیلانے کا مقصد تھاعالم پناہ ٹھیک ہیں اورکبھی بھی آسکتے ہیں،کورونا وبا سے ہمارے تخمینوں سے کم نقصانات ہوئے ، جس طرح کوروناسے نمٹ رہے ہیں اسی طرح ٹڈی سے نمٹیں گے،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے پہلے ہمارے پاس جہازوں کی کمی تھی،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 10جون تک 15 طیارے آجائیں گے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 جون 2020 21:32

عوام نے ایس او پیز کو نظر انداز کر دیا تو لا ک ڈائون سخت کر دینگے ، وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے خبر دار کیا ہے کہ عوام نے ایس او پیز کو نظر انداز کر دیا تو لا ک ڈائون سخت کر دینگے ،شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غورکیاجارہاہے ، شہبازشریف کوملک سے باہرنہیں جانے دیاجائیگا،ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف پہلی بار کارروائیاں ہورہی ہیں، نوازشریف کی تصویرپھیلانے کا مقصد تھاعالم پناہ ٹھیک ہیں اورکبھی بھی آسکتے ہیں،کورونا وبا سے ہمارے تخمینوں سے کم نقصانات ہوئے ، جس طرح کوروناسے نمٹ رہے ہیں اسی طرح ٹڈی سے نمٹیں گے،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے پہلے ہمارے پاس جہازوں کی کمی تھی،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 10جون تک 15 طیارے آجائیں گے۔

بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچا، ترقی پذیر مماملک بھی اس وبا سے نبرد آزما نہیں ہوسکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 75 فیصد لوگ چھوٹے اور بڑے کاروبار پر انحصار کرتے ہیں اور باقی ماندہ یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں ایسے میں ملک کی معیشت کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ بدحال معیشت مثبت اشاریوں کی جانب گامزن ہوئی تو کورونا وائرس سے معاشی اصلاحات کو شدید جھٹکا لگا۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ کاروبار کو مرحلہ وار کھولا اور لاک ڈائون نرم کیا ۔انہوںنے کہاکہ لوگوں نے ایس اوپیز پرعمل درآمدنہیں کیا،ایس اوپیزپرعمل نہیں کریں گے توکورونا وائرس سے متاتر ہوں گے۔شبلی فراز نے کہاکہ اگراحتیاط نہ کی گئی تو کورونا سے بہت نقصان ہوگا، ارکان اسمبلی بھی کوروناوائرس سے متاثرہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عوام سے گزارش ہے ایس اوپیزپرعمل کریں، ایس اوپیزپرعمل نہ کیاگیاتوحکومت مجبورہوکرلاک ڈاؤن دوبارہ سخت کریگی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) منقسم ہوچکی ہے، لندن سے (نواز شریف) کی تصویر وائرل کرنے کا مقصد یہاں کے لوگوں کو بتانا ہے کہ ابھی نواز شریف ٹھیک ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف غیر اعلانیہ طور پر خود کو پارٹی کا سربراہ قرار دے چکے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) شہباز شریف کو گرفتار کرنے پہنچی تو وہ فرار ہوجاتے ہیں، اگلے روز عدالت میں نمودار ہو کر حکم امنتاہی حاصل کرلیتے ہیں اور پھر احاطہ عدالت سے اس طرح باہر نکلتے ہیں جیسے کشمیر فتح کرلیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چاہتے ہیں کہ معیشت برباد ہوجائے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خیر خواہ نہیں ہیں، ان کے بچے دوسرے ممالک میں ہوتے ہیں، ان کا اسٹیک یہاں نہیں ہے، مال بنانے آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے الزام لگایا کہ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف احتساب کا عمل رک جائے جبکہ وزیراعظم عمران خان آئے ہی احتساب کے نصب العین کے ساتھ اور اسی وجہ سے چینی بحران پر مشتمل کمیشن رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی تاکہ بلا امیتاز ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی ہوسکے۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ دوسرا بڑا مسئلہ ٹڈی دل کا ہے، جس کے سدباب کے لیے لوکسٹ کنٹرول سینٹر قائم کردیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 27 برس بعد ٹڈی دل کا اتنا بڑا حملہ ہوا اور اس دوران ملک میں اس کے خلاف وسائل کی کمی رہی۔شبلی فراز نے کہا کہ جنوری کے مہینے سے احتیاطی تدابیر کرلی تھی لیکن موسمیاتی تبدیلی اور ایران میں اقتصادی پابندی سمیت دیگر امور کی وجہ سے ٹڈی دل کی روک تھام کے لیے انتظامات میں تاخیر ہوئی۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ کورونا وبا سے ہمارے تخمینوں سے کم نقصانات ہوئے ، جس طرح کوروناسے نمٹ رہے ہیں اسی طرح ٹڈی سے نمٹیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک میں ٹڈی دل کا حملہ 27سال بعدہواہے،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے پہلے ہمارے پاس جہازوں کی کمی تھی،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 10جون تک 15 طیارے آجائیں گے۔