احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی

بدھ 3 جون 2020 21:35

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت کے روبرو نیب کی جانب سے اثاثہ منجمند کرنے کا ریکارڈ جمع کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست حمزہ شہباز اور نصرت شہباز ودیگر کی طرف سے دائر کی گئی تھی جس میں اثاثے منجمد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہیکہ عدالت کی جانب سے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم درست نہیں ہے عدالت اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے شہبازشریف،حمزہ شہباز،نصرت شہباز،تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔