کلر سیداں، پیغام یونین کے چیئرمین، جنرل سیکرٹری کا واپڈا کے مختلف دفاتر کا دورہ

بدھ 3 جون 2020 21:35

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) واپڈا آیسکو پیغام یونین کے ریجنل چیئرمین سردارپرویزاختر اور جنرل سیکرٹری چوہدری ابرارحسین کا واپڈا کے مختلف دفاتر کا دورہ، واپڈا ملازمین نے بھرپور استقبال کرتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ واپڈا پیغام یونین کی قیادت ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے، ملازمین کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ملازمین کی کثیر تعداد نے پیغام یونین میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل عہدیداران خورشیدتنولی، یسین خان، رضا خان لائن سپریڈنٹ و دیگر بھی ساتھ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :