مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ، ملک طاہر محمود اعوان

نرسز کے الاوئسزکی طرح دوسرے ملازمین کے الاونسز برھائے جائیں ،پمز نان گذئیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدراور پریس سیکرٹری کا مشترکہ بیان

بدھ 3 جون 2020 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) سردی ہو یا گرمی ،آندھی چلے یا طوفان سرکاری ملازمین ہر حال میں اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں اور سال بھر انتظار میں ہوتے ہیں کہ بجٹ میں ان کے لئے کوئی خاص ریلیف ہو گا۔

(جاری ہے)

پمز نان گذئیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن (اتفاق گروپ) کے صدر ملک طاہر محمود اعوان ،پریس سیکرٹری ملک تنویر نوشاہی نے مشترکہ طور پر اپنے اخباری بیان میں کہا کہ تمام وزراء ،ایم این ایز وغیرہ کی تنخواہوں میں ہزاروں روپوں میں اضافہ کر دیاجاتا ہے مگر چھوٹے ملازمین کو صرف 10%اضافہ دیا جاتا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے،بڑ ے بڑے لوگوں کو رہائش،پٹرول،گھر،AC،یوٹیلیٹی الائونس ہر چیز مفت ملتی ہے جو چھوٹے ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے حال ہی میں جس طرح نرسز کے الاوئسز میں اضافہ کیا اسی طرح گریڈ 1تا 15کے ملازمین پر بھی شفقت کی جائے اور پیپلز پارٹی کی طرح 100%اضافہ تنخوائوں میں کیا جائے ۔2016سے 2020تک کے الائوئسز کو بنیادی پے سکیل میں ڈال کر تنخوائوں میں 100%اضافہ کیا جائے۔