اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ساتھ توہین آمیز رویہ جمہوریت دشمنی کی بد ترین مثال ہے، پیر محفوظ مشہدی

نیب کو انتقامی کارروائیوں سے روکا جائے،چینی سکینڈل کے ملزموں کو بھی طلب کیا جائے، رہنما جے یو پی

بدھ 3 جون 2020 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور جے یو پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری نے میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب کے غیرقانونی غیرآئینی چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، اپوزیشن لیڈر کے ساتھ توہین آمیز رویہ جمہوریت دشمنی کی بد ترین مثال ہے۔

حکمرانوں کو ماضی کے آمروں کا انجام یاد رکھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

جے یو پی کے کارکنوں سے گفتگو میں پھر محفوظ مشہدی نے لاہور ہائیکورٹ سے میاں شہباز شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کو جمہوریت اور آئین کی فتح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے قانون کی حکمرانی کے لئے عدالت کی پناہ حاصل کرکے اچھا اقدام کیا ہے، نیب کو انتقامی کارروائیوں سے روکا جائے اور نیب عدالت کے مدمقابل اقدامات سے گریز کرے۔

ان کا کہنا تھاکہ چیرمین نیب کی غیر جانبدارانہ حیثیت پر سوالیہ نشان ہے۔ چینی سکینڈل کے ملزموں کو ایک بار بھی نیب نے طلب نہیں کیا ، پشاور میں بی آر ٹی کیس اورسوات میں مالم جبہ کے کیسوں کے ملزموں کو گرفتار کیا گیا اورنہ طلب کیا گیا۔ جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو گرفتار کیا گیا