سول لائنز ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

بدھ 3 جون 2020 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز ڈویژن دوست محمد کی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث139ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیتی ،چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 01 گینگ کے 02 ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 01 لاکھ 50 ہزار مالیتی مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی05پسٹلزاوردرجنوں گولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی14ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی01کلو گرام سے زائد چرس، 02کلو گرام بھنگ اور115 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی05ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزارروں روپے ٹکڑی برآمد کی گئی۔چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب09 اشتہاری وعدالتی مجرمان کوگرفتار کیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری ودیگرایکٹ کی خلاف ورزی پر83ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا