تیز رفتار کیری ڈبے کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق

بدھ 3 جون 2020 22:40

دیپالپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) دیپالپور نیوز تھانہ سٹی کی حدود پاکپتن بائی پاس روڈ پر پنجاب کالج دیپالپور کے قریب تیز رفتار کیری ڈبے کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر،حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 28سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق، ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے نوجوان کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

کیری ڈبے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد اکرام ولد اقبال کے نام سے ہوئی جو کہ دیپالپور کے نواحی گاؤں منچریاں کا رہائشی تھا۔مقامی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔