تیمرگرہ:پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی پاداش میں دیرپائین انتظا میہ حرکت میں آگئی ،دو پیٹرول پمپس سیل کردئیے

بدھ 3 جون 2020 22:40

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی پاداش میں دیرپائین انتظا میہ حرکت میں آگئی ،دو پیٹرول پمپس سیل کردئیے گئے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لوئردیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ عدنان خان نے خصوصی کاروائی کرتے ہوئے پٹرول ہونے کے باوجود فروخت نہ کرنے پر دو پٹرول پمپس سیل کر دئیے۔

اس موقع پر انہوں نے درجنوں پٹرول پمپ کا وزٹ کیا اور پمپ منیجرز کو اوگرا کی مقرر کردہ نرخ پر پٹرول فروخت کرنے کی ہدایات اور پٹرول پمپس کے گیج بھی چیککئے۔بعد ازیں ٹریفک ضلعی انچارج شادمحمدخان کے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ عدنان خان نے دیر تیمرگرہ جی ٹی روڈ پر ناکہ لگا کر باقاعدہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زائد کرایا لینے والے 35 ٹرانپسپورٹ گاڑئیوں کے خلاف کاروائی اور زائد کرایا ڈرائیورز سے لیکر مسافروں کو واپس کیا انہوں نے ڈرائیوروں، کنڈیکٹروں اور مسافروں کو سخت تاکید کی کہ دوران سفر ماسک، گلوز اور سینٹالز کا استعمال یقینی بنایا جائے جبکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درامد یقینی بنایا جائے۔

بعد ازیں اے اے سی تیمرگرہ نے لیویز اور پولیس نفری کے ہمراہ تیمرگرہ بازار کا وزٹ کیا اور ایس او پیز پر عمل درامد نہ کرنے دس دکانداروں کو جرمانہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کروانا وائریس سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے اور ہمیں احتیاط سے کام لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوز عناصر کیساتھ کسی قسم رعایت نہیں بھرتی گی