حافظ آباد:پٹرول کی قیمت میں8 روپے فی لٹر کمی، پٹرول پمپس پر پٹرول نایاب

پٹرول پمپ مالکان نے مصنوعی قلت پیدا کر دی،مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے والا مافیا بھی سرگرم، عوام کا شدید احتجاج، نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 3 جون 2020 22:44

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) پٹرول کی قیمت میں8 روپے فی لٹر کمی، پٹرول پمپس پر پٹرول نایاب ہو گیا،پٹرول پمپ مالکان نے مصنوعی قلت پیدا کر دی،مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے والا مافیا بھی سرگرم، عوام کا شدید احتجاج، نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی ہوتے ہی پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر دی جس کی وجہ سے پٹرول پمپس پر پٹرول نایاب ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

حافظ آباد شہر اور اِس کے گردونواح میں مختلف مقامات پر قائم پٹرول پمپ پر شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں مگر پٹرول پمپ مالکان پٹرول دینے سے مسلسل انکاری ہیں۔اِس حوالے سے سروے رپورٹ میں شہریوں کا کہنا تھا کہ جب پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو پٹرول پمپ مالکان فوراً ریٹ بڑھا دیتے ہیں لیکن جب قیمت میں کمی ہوتی ہے تو عوام کو پٹرول نہیں دیا جاتا اور مصنوعی قلت پیدا کر کے ذلیل و خوار کیا جاتا ہے۔انتظامیہ اور کاروائی کے مجاز دیگر افسران پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ عوامی، سماجی، شہری و دیگر حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فی الفور پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہی

متعلقہ عنوان :