جیکب آباد: جے یو آئی کی جانب سے عید ملن پارٹی

جے یو آئی سرماء دارنہ نظام کو ختم کرکے خداپرست اور انسان دوست نظام چاہتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی کمی بعد مہنگائی کم نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہی. ڈاکٹر اے جی انصاری

بدھ 3 جون 2020 22:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) جے یو آئی کی جانب سے عید ملن پارٹی، جے یو آئی سرماء دارنہ نظام کو ختم کرکے خداپرست اور انسان دوست نظام چاہتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی کمی بعد مہنگائی کم نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہی. ڈاکٹر اے جی انصاری تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے ایک عید ملن پارٹی گڑہی چنڈ میں منعقد ہوئی.

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجودہ فرسودہ سرماء دارنہ نظام کے سبب غریب غریب تر اور امیر امیر تر بن رہا ہے اور عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہورہے اس لئے ظالمانہ سرماء دارنہ نظام کو ختم کرکے خداپرست اور انسان دوست نظام چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی میں اضافہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی کا ثبوت ہے، مہنگائی کے سبب عوام کا جینا دوبھرہوگیا ہے مزید کہا ایک مرتبہ جس چیر کے ریٹ بڑھتی ہیں پھر کم نہیں ہوتے جس سے حکمرانوں کی ملوث ہونے کا ثبوت ہواضح ہی.

انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل سندھ کے خلاف سازش ہے جس کی شفاف تحقیقات کرکے تمام حقائق سامنے لائے جائیں،مزید یہ کہ لاکھوں افراد کی جعلی ڈومیسائل کے خلاف آواز سندہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیکب آباد میں پانی کی ڈہائی ارب روپے کی میگا اسکیم سے صاف اور شفاف پینے کا پانی فراہم کرکے شہریوں کا بنیادی مطالبہ پورا کیا جائے . اس موقع پر مولانا عبدالجبار رند حاجی محمد عباس بنگلانی، محمد صدیق جتوئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا