Live Updates

مقبوضہ کشمیر میں306روز سے کرفیو پر عالمی برداری کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے،بابریوسفزئی

بدھ 3 جون 2020 22:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما ، سابقہ ترجمان پاکستان تحریک انصاف بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پر 306 روز سے جبری طور پر نافذ کرفیو پر عالمی برداری اور اقوام متحدہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے کشمیری عوام پر تمام تر سہولیات زندگی 306 دن سے بند ہے اور کشمیری عوام علاج و معالجے سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اقوام متحدہ اور عالمی دنیا اس صورتحال کا سختی سے نوٹس لے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہے بھارت کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری پاکستان قوم متحد اور تیار ہے اگر ہمارا دشمن سمجھتا ہے کہ اس کے اوچہے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آزادی کی حق خوددرایت کی آواز دبائے جاسکتی ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے بھارت کے کالے قانون کی کوئی حیثیت نہیں اور اب پوری دنیا نے بھارت کا مکروہ چہرہ دیکھ لیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے دفاع کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے انشا اللہ کشمیر پاکستان بنے گا پاکستان کی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے مظالم کی نئی داستانیں رقم کردی ھیں کشمیریوں کی حق خودرادیت کی آواز کو دبانے کے لئے بھارت ظلم کی تمام حدیں عبور کرررہا ہے اور دنیا سے اپنا مکروہ چہرہ چھپانے کے لئے مقبوضہ وادی میں 306 روز سے کرفیو نافذ ہے ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کے غنڈوں کو مقبوضہ کشمیر بھیج کر مقبوضہ وادی میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا وقت قریب آ پہنچا ہے ان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائی خود کو تنہا نہ سمجھیں قوم کا جذبہ اس وقت 1947 سے زیادہ ہے کشمیری بھائیوں کے لئے ہر ممکن تعاون اور حد تک جائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے تمام حقوق کا بھرپور دفاع کیا جائے پاکستانی قوم ہر طرح کے حالات کے لئے تیار ہے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی موجودہ قیادت جنگی جنون میں مبتلا ہے اور خطے میں عدم استحکام پھیلانا چاہتی ہے عالمی ادارے اور اقوام متحدہ بھارت کے اس جنگی جنون کو لگام دے ورنہ ہم ملک کے دفاع کے لئے ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا کشمیری بھائی اپنے آپ کو اکیلے نہیں سمجھے پورا بلوچستان کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے دشمن کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ھیں کوء بھی ملک غلط فہمی میں نہ رہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن مادر وطن کے لئے اپنی جان قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن کشمیر اور کشمیریوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات