Live Updates

رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

بدھ 3 جون 2020 22:48

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) نوشہرہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی میاں جمشید الدین ایک ہفتے سے اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔میاں جمشیدالدین کاکا خیل 2018 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 63 سے کامیاب ہوئے تھے اور وہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز بھی رہ چکے ہیں۔

میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے سیاست کا آغاز بلدیاتی یونین کونسل کے ناظم منتخب ہونے سے کیا دومرتبہ ضلعی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوگئے۔نوشہرہ سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پی کی63 سے دوسری مرتبہ صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہونے والے میاں جمشید الدین کاکاخیل کورونا سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاھد علی خان نے رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکاخیل کی کورونا وائرس سے جابحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق میاں جمشید الدین کاکاخیل اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ڈپٹی کمشنرنوشہرہ کے مطابق میاں جمشید الدین کاکاخیل کے بیٹے میاں عمرکاکاخیل اور بھائی میاں شبیر الدین کاکاخیل کورونا وائرس سے صحت یاب ہوکر ان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔میاں جمشید الدین کاکاخیل وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے قریبی دست راز اور ساتھیوں میں سے تھے۔

صوبائی اسمبلی کے رکن میاں جمشید الدین کاکاخیل کے کورونا وائرس سے جابحق ہونے کی خبر نوشہرہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔دوسری جانب میاں جمشید الدین کاکا خیل کے جنازے کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔ مرحوم میاں جمشید الدین کاکا خیل کا نماز جنازہ شام 6 بجے کے بجائے ڈھائی بجے ادا کیاگیا۔ مرحوم میاں جمشید الدین کو ان کے آبائی علاقہ کاکا صاحب میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی ف کے رہنما امتیاز قمر کا بھی گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث انتقال ہوا ہے۔ گزشتہ روز ہی سندھ کے وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔میاں جمشید الدین کاکاخیل مرحوم کی وفات پر وزیراعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزراء، وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان سمیت گورنر خیبر پختونخوا خواہ شاہ فرمان اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سیاسی جماعتوں کے مرکزی، صوبائی اور مقامی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو سہراتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا مرحوم کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا گیا۔

مرحوم کے نماز جنازہ میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سابق ناظمین معززین علاقہ تمام سیاسی جماعتوں کے مرکزی صوبائی اور مقامی رہنماؤں نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعاگو رہے مرحوم ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکا خیل کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صوبائی مشیر برائے ہائر ایجوکیشن میاں خلیق الرحمان، سابق وفاقی وزیر انسداد منشیات میاں مظفر شاہ ایڈووکیٹ، پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے صدر بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل، عوامی نیشنل پارٹی نوشہرہ کے صدر جمال خان خٹک، جنرل سیکرٹری انجنیئر حامد علی خان، سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالحق، پاکستان تحریک انصاف نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری رضا سعید بابر، تحصیل کونسل نوشہرہ کے سابق تحصیل نائب ناظم زر عالم خان جمعیت علما اسلام نوشہرہ کے امیر قاری محمد اسلم، جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، جماعت اسلامی نوشہرہ کیامیر رافت اللہ خان قومی وطن پارٹی نوشہرہ کے چیئرمین ولی الرحمن سابق ضلع ناظم نوشہرہ اشفاق احمد خان، عوامی نیشنل پارٹی تحصیل جہانگیرہ کے صدر اطلس خان خٹک قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین گلریز حکیم خان، ڈی جی گروپ آفیسرز سابق ڈی پی او نوشہرہ محمد حسین خان، سابق ایس پی تفتیش سید اسرار باچا عرف باچا جی کہا کہ مرحوم ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکاخیل عوامی خدمت کے بل بوتے پر نوشہرہ کے عوامی حلقوں میں کافی مقبول ترین سیاسی شخصیت کے مالک تھے اور اسی عوامی مقبولیت کی وجہ سے میاں جمشید الدین کاکاخیل مسلسل 2 مرتبہ یونین کونسل زیارت کاکا صاحب کے ناظم منتخب ہونے اور اسی طرح 2 مرتبہ مسلسل خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے وہ 2013 تا 2018 خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز اینڈٹیکسیشن رہے اپنی دور وزارت میں عوامی خدمت کے صلے میں حلقہ پی کے 63 کے عوام نے 2018 کے عام انتخابات میں ان کو دوبارہ کامیاب کرکے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب کیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات