وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی ٹیلی فون پر بات چیت

بدھ 3 جون 2020 23:06

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات کی اور شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمة اللہ تعالیٰ علیہ اور ان کی اہلیہ کے اجساد مبارکہ اور مزارات مقدسہ کی بے حرمتی سے متعلق مسلمانان پاکستان کی تشویش سے آگا ہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں کوئی اہم قدم اٹھانے کیلئے کہااس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ اس کی تفصیلات بھجوادیں میں اس واقعہ کی تحقیقات کراتا ہوںپھر اس کی روشنی میں کسی اقدام کا فیصلہ کرتے ہیں صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے ایک خط کے ہمراہ اس واقعہ کی تصاویر اور تفصیلات شاہ محمود قریشی کو ارسال کردی ہیں