سوات ،ایلم سیرئی املوک درہ بریکوٹ میں شدید بارش کے بعد نالے میں شدید طغیانی

ّپک اپ گاڑی میں سوارتین افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے ،باپ بیٹا جاںبحق ،ایک شخص لاپتہ

بدھ 3 جون 2020 23:06

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) ایلم سیرئی املوک درہ بریکوٹ میں شدید بارش کے بعد نالے میں شدید طغیانی ،پک اپ گاڑی میں سوارتین افراد سیلابی پانی میں بہہ کر لاپتہ ،باپ بیٹا جاںبحق نعشیں برامد ،ایک شخص لاپتہ ،ریسکیو ڈبل ون ڈ بل ٹو اہلکار امدادی کاروائی میں مصروف تفصیلات کے مطابق سوات کے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ایلم سیرئی املوک درہ میں شدید بارشوں اور اسمانی بجلی گرنے سے نالے میںشدید طغیانی آگئی ،پک میں سوار تین افرادسیلابی پانی میں بہہ گئے دو افراد جن کی شناخت باپ بیٹے کے طورپر ہوئی ہے جن میں عثمان ولد قریش اور ایوب ولد قریش شامل ہیں کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہے جبکہ عثمان کا بھانجادانش جو کہ تخت بھائی کے رہائشی ہے لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جو امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں