سیالکوٹ، مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بدھ 3 جون 2020 23:12

سیالکوٹ03 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق، متعدد شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق ہنٹر پورہ کا رہائشی 70سالہ نور محمد ولد نواب دین سائیکل پر جا رہا تھا ٹرک نے کچل دیا جس سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کہ حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

سمبڑیال کے علاقہ فضل پورہ میں رات کو تقریبا 3بجے کہ قریب برف کہ کارخانہ میں امونیا گیس لیکج کی وجہ سے ڈیوٹی پر موجود 70سالہ محمد شریف جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122کی ٹیم نے لاش برف خانہ سے نکال کے لواحقین کے سپرد کر دی۔

ڈسکہ کے علاقہ اوٹھیا پمپ ڈسکہ روڈ کے سامنے دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی، حادثہ میں دو بھائی 9سالہ معظم اور 16سالہ مبشر ولد عمران زخمی ہوگئے جبکہ دوسری موٹر سائیکل پر سوار 45سالہ عظمی زوجہ قیوم بھی گر کر زخمی ہو گئی، ریسکیو 1122کہ عملہ نے تینوں زخمیوں کو ابتداء طبی امداد کے بعد ڈسکہ گورنمنٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔