تھانہ سول لائنز ڈویژن ،گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث139ملزمان گرفتار کر لیے گئے

بدھ 3 جون 2020 23:33

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز ڈویژن دوست محمد کی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث139ملزمان گرفتار کر لیے۔

ڈکیتی ،چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 1 گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 1 لاکھ 50 ہزار مالیتی مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی5پسٹلزاوردرجنوں گولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی14ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی1کلو گرام سے زائد چرس، 2کلو گرام بھنگ اور115 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی5ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزارروں روپے ٹکڑی برآمد کی گئی۔چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب9 اشتہاری وعدالتی مجرمان کوگرفتار کیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری ودیگرایکٹ کی خلاف ورزی پر83ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔