خان پور روڈ چیچیاں کے قریب کار اور کیری سوزوکی کے درمیان تصادم، 7 افراد زخمی ہو گئے

بدھ 3 جون 2020 23:33

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) خان پور روڈ چیچیاں کے قریب موٹر کار اور کیری سوزوکی کے درمیان تصادم حادثہ کے نتیجہ میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ خانپور کی حدود چیچیاں کے قریب موٹر کار اور کیری سوزوکی کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 کے اہلکار اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کیا۔ زخمی افراد کا تعلق ہری پور کے علاقہ علی خان سے تھا اور وہ بچی کے آپریشن کے سلسلہ میں اسلام آباد جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :