مانسہرہ پولیس نے مئی کے دوران نقب زنی، ڈکیتی، چوری اور موٹر سائیکل چوری کرنے والے 15 ملزمان کو گرفتار کیا

6 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا سامان، کیش میں سے 6 لاکھ 10 ہزار کا سامان، کیش اور دو عدد موٹر سائیکل ریکور کر لئے مختلف تھانوں میں ماہ مئی کے دوران 67 افراد کے خلاف 188 پی پی سی کے تحت مقدمات درج کئے گئے

بدھ 3 جون 2020 23:33

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ضلع میں غیر معمولی حالات کے باوجود مانسہرہ پولیس کی پروفیشنل کارکردگی ماہ مئی کے دوران نقب زنی، ڈکیتی، چوری اور موٹر سائیکل چوری کرنے والے 15 ملزمان کو گرفتار کر کے 6 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا سامان اور کیش وغیرہ میں سے 6 لاکھ 10 ہزار کا سامان، کیش اور دو عدد موٹر سائیکل ریکور کر لئے گئے جبکہ ضلع میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف تھانوں میں ماہ مئی کے دوران 67 افراد کے خلاف 188 پی پی سی کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کی سربراہی میں مانسہرہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ماہ مئی کے دوران 467 مقامات پر سنیپ چیکنگ اور 4 مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ 23 مختلف اقسام کا اسلحہ اور 278 ایمونیشن برآمد کئے۔

(جاری ہے)

مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری/مفرور مجرمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین مقدمات سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 11 مفرور مجرمان کو گرفتار کیا گیا، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراٖد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ماہ مئی کے دوران مانسہرہ پولیس نے 74 پستول، 10 بندوقیں، 5 رائفلیں، ایک کلاشنکوف اور 1080 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 76 مقدمات درج کئے گئے۔

منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے مانسہرہ پولیس نے مجموعی طور پر 38 کلو 23 گرام چرس اور 55 گرام ہیروئین برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت35 مقدمات درج کئے گئے۔ ضلع میں امن وامان کے قیام کیلئے مانسہرہ پولیس نے 1721 افراد کے خلاف109/54, 151/107 اور 109/55 کے تحت کارروائی انسدادی عمل میں لائی گئی۔ (حساس مقامات ہوٹل، سکول، بس اڈہ) وغیرہ پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر 12 سیکورٹی آرڈیننس کے تحت 6 مقدمات درج کئے گئے۔

لائوڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال پر مانسہرہ پولیس نے لائوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کئے۔ ماہ مئی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر فائرنگ ایکٹ کے تحت چار مقدمات درج کئے گئے، غفلت اور بے احتیاطی سے گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے پر مانسہرہ پولیس نے ماہ مئی 2020ء کے دوران 279 پی پی سی کے تحت 11 مقدمات درج کئے گئے۔ ماہ مئی 2020ء کے دوران دفتر ڈی پی او مانسہرہ میں کل 204 مرد و خواتین حضرات کی درخواستیں موصول ہوئی جن میں سے 121 درخواستوں کو قانون کے مطابق حل کر دیا گیا جبکہ 83 درخواستیں مختلف تھانوں میں زیر سماعت ہیں۔

پال آفس مانسہرہ میں ماہ مئی 2020ء کے دوران 38 افراد کو کریکٹر سرٹیفکیٹس/سیکورٹی کلیئرنس ایشو کئے گئے اور 195 گمشدگی کی رپورٹس درج کرنے کے ساتھ ساتھ 137 نئے کرایہ داروں کی انٹری کی گئی اور 22 افراد کو لیگل ایڈوائز دی گئی۔ وزیر اعظم کی جانب سے ضلع مانسہرہ ڈی پی او آفس میں قائم کردہ پاکستان سٹیزن پورٹل 135 کمپلینٹس موصول ہوئی جن میں سے 74 کمپلینٹس کو قانون کے مطابق حل کر دیا گیا۔