ایبٹ آباد،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اے ڈی انڈسٹریز کی زائد قیمت پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے پمپوں کے خلاف کارروائی

بدھ 3 جون 2020 23:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز ایبٹ آباد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول پمپس مالکان کی جانب سے کم تول اور قیمتیں کم نہ کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف سپلائی میں کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء الله کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پٹرول پمپس پر پٹرول/ڈیزل کی فراہمی اور اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز ایبٹ آباد نے شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبیٰ بھروانہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریزسید سجاد علی شاہ کے ہمراہ مسلم آباد اور سٹی میں پٹرول پمپس کے معائنہ کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کا معائنہ کیا اور مسافروں سے پٹرول کی قیمتوں سے متعلق دریافت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے تمام پٹرول پمپس انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ پٹرول پمپس پر پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی اوگرا کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق یقینی بنائے۔ شہریوں سے گذارش ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق ہمیں اپنی قیمتی آرا سے ضرور آگاہ کریں۔ پٹرول یا ڈیزل ڈلواتے وقت رسید ضرور حاصل کریں تاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :