گوجرانوالہ، چوہدری شوکت منیر کی اہلیہ کی وفات پر پارٹی کارکنان و دیگر کا اظہار افسوس

بدھ 3 جون 2020 23:36

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ایڈوائزر ٹو چیف آرگنائزر پنجاب آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر کی اہلیہ ڈویژنل صدر آل پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کرن صباء کی طویل علالت کے باعث گذشتہ روز وفات پر مرد ‘خواتین پارٹی کارکنان ‘شہریوں کی کثیر تعداد خصوصاً تمام دوست چوہدری ظفر اقبال بھنڈر جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ‘ظفر اقبال جرال صدر آل پاکستان مسلم لیگ گجرات ‘چوہدری محمد الیاس گجر رہنما آل پاکستان مسلم لیگ گجرات ‘عبدالرشید رہنما آل پاکستان مسلم لیگ گوجرانوالہ ‘منشاء چیمہ رہنما آل پاکستان مسلم لیگ گوجرانوالہ ‘ایم طاہر جاوید ‘محمد شہباز بخاری ‘مرزا نذیر بیگ نے شدید رنج و غم افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے بلند درجات ‘بخشش کیلئے بارگاہ الٰہی میں خصوصی دعا کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ غمزدہ اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کیساتھ چوہدری شوکت منیر سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اس موقعہ پر پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے میڈم کرن صباء کی پارٹی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :