ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں9 ملزمان گرفتار، اسلحہ ایمونیشن برآمد

بدھ 3 جون 2020 23:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) تھانہ چونترہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں9 ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ ایمونیشن برآمدکر لیا تھانہ چونترہ پولیس نے ساجد،عمارگل،علی شاہ،علی رضااورسید حسنین کو گرفتار کرکی1کلاشنکوف،1رائفل 44بور،1رائفل16 ایم ایم، 1رائفل 222،1رائفل 12بورکلاشنکوف نما،2پستول30بور،1ریوارلو32بورمع ایمونیشن برآمدکر لیاادھر تھانہ صدربیرونی پولیس نے محمد قاسم سی1پستول30بورمع ایمونیشن ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے عمران ہاشمی اورعبدالکریم سے 1 پستول30بورمع ایمونیشن جبکہ عمران ہاشمی کوہوائی فائرنگ کرتے گرفتارکی1پستول30بورمع ایمونیشن برآمدکر لیا ،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے عمران کوگرفتارکی1پستول30بورمع ایمونیشن برآمدکر لیا