کرونا کے خطرات ،اسلام آباد کچہری کی تمام عدالتیں 30 جون تک بدستور بند رکھنے کا فیصلہ

بدھ 3 جون 2020 23:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) وفاقی دارالحکومت میں کوروناکے بڑھتے ہوئے خطرات ،اسلام آباد کچہری کی تمام عدالتیں 30 جون تک بدستور بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ کرائسسز مینجمنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ خصوصی عدالتیں بھی 30 جون تک مکمل بند رہیں گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ڈیوٹی ججز صرف ضمانت، سٹے آرڈر اور ارجنٹ کیسز سنیں گے،ہائی کورٹ،ڈسٹرکٹ کورٹ،خصوصی عدالتوں میں 30 جون تک صرف اہم مقدمات کی سماعت ہو گی،اسلام آباد کی عدالتوں میں سول مقدمات کی سماعت بدستور 30 جون تک نہیں ہوگی،کرائسسز مینجمنٹ کمیٹی نے عدالتیں بند رکھنے کے مارچ کے فیصلے میں 30 جون تک توسیع کردی،اسلام آباد ہائی کورٹ کرائسسز مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے

متعلقہ عنوان :