پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کا ہیومن ریسورس SAPSuccessFactors سے لیس ہو گیا

پاکستان میں قدرتی گیس کی صنعت میں سرخیل کی حیثیت رکھنے والے پاکستان پیٹرولیم نے ریکارڈ وقت میں ایڈوانس ہیومن کیپیٹل مینجمنٹ سسٹم نصب کردیا

بدھ 3 جون 2020 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) قدرتی گیس کی صنعت میں پاکستان میں سرخیل کی حیثیت رکھنے والی کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نے اپنے ہیومن ریسورس کے کام کو ڈیجیٹل خطوط پر آراستہ کرنے کے لیے SAP ایچ سی ایم کے اگلی جنریشن کے سافٹ ویئر SuccessFactors کا انتخاب کر لیا ہے۔SAP پاکستان اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نے محض چھ ہفتے کے قلیل وقت میں SuccessFactors ٹیلنٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر کے پرفارمنس اینڈ گولز موڈیول کے پائلٹ پروجیکٹ کو نصب کردیا کو نصب کردیا۔

اس نئے موڈیول کی مدد سے کمپنی ملازمین کی کارکردگی، اہداف کے تعین، ٹیم کی کارکردگی کی جانچ اور کارکردگی کا درست انداز میں جائزہ لینے میںمدد ملے گی۔یہ نئی ایپلیکیشن کلاؤڈ پر ہو گی جس سے انہیں چلانا آسان اور اس پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا سکے گا جس کی بدولت کمپنی کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی کارکردگی کی جانچ اور جائزے پر صرف ہونے والے کئی گھنٹے بچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ موڈیول کسی بھی موبائل آپریٹنگ سسٹم پر ورچوئل سطح پر بھی دستیاب ہو گا جس کی بدولت مینجرز اپنے کام کی ترجیحات اور پیشرفت سے باخبر رہنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی بروقت رہنمائی بھی کر سکیں گے۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ کے ترجمان نے کہا کہ توانائی کی کامیاب اور موثر پیداوار کی حامل کمپنی بننے کے سفر کے دوران ہمارے لیے انتہائی ضروری تھا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور ہم آہنگ رہیں تاکہ ملازمین کی مصروفیات، ترقی، برقراریت اور کام کے لیے لگن کو بہتر بناتے ہوئے کمپنی کے انسانی وسائل کا موثر طریقے سے استعمال کر سکیں۔

Abacus کی ٹیم کی مدد سے ہم خود کار نظام کے تحت موجودہ کارکردگی اور ترقی کے عمل کو صنعت کی بہترین روایات اور اقدار کے مطابق ڈھالتے ہوئیSAP SuccessFactors Performance اور Goals Management System 6 ہفتے کے ریکارڈ وقت میں موثر عملدرآمد یقینی بنا نے میں کامیاب رہے اور ایک سینٹرل میڈیم فراہم کررہے ہیں جس کی بدولت ملازمین اور منیجرز دونوں اہداف کا تعین اور کارکردگی جانچ سکتے ہیں۔

SAP پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ SAP کا اسٹریٹیجک صارف اور مارکیٹ میں ہمارا سب سے کامیاب کلائنٹ ہے۔ SAP SuccessFactors اپنا نیسے کمپنی ایک ہی پلیٹ فارم سے بہتر انداز میں ٹیلنٹ کی مینجمنٹ کی سمت میں گامزن ہے۔ 21ویں صدی کے نوجوانوں اور باصلاحیت افراد کے ورک فورس کا حصہ بننے سے کارپوریٹ کاموں میں توقعات بھی ڈیجیٹل اسلوب اپنا لیتی ہیں۔ اس لیے یہ بات کمپنیوں کے لیے انتہائی اہم ہے کہ وہ اپنے ہیومن ریسورس میں ایک ایسا نظام لاگو کریں جو لچکدار، توسیع پذیر ہو اور اس سے کبھی بھی اور کہیں سے بھی رساں حاصل کی جا سکتی ہو۔