کابل کے سخت سیکیورٹی زون کی مسجد میں دھماکا، امام اور نمازی شہید، بیس افراد زخمی

بدھ 3 جون 2020 23:42

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) افغانستان کے دارالحکومت سخت سیکیورٹی زون کی مسجد کے اندر دھماکے میں معروف عالم دین ایاز نیازی ایک نمازی سمیت شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کے گرین زون میں واقع مشہور ’وزیر اکبر خان مسجد‘ میں زوردار دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے وقت مسجد میں معروف عالم دین ایاز نیازی اور نمازی موجود تھے۔ نماز امام ایاز نیازی نے پڑھائی جس کے بعد دھماکا ہوا اور مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔دھماکے میں مسجد کے امام ایاز سمیت ایک نمازی شہید جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ادارے نے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :