چیئرمین علی نواز اعوان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس

بدھ 3 جون 2020 23:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس چیئرمین علی نواز اعوان کی زیر صدارت کنونشن سنٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران ایم این اے راجہ خرم نواز، ایم این اے راجہ پرویز اشرف، سینٹر مشاہد حسین سیّد، سینٹر سیمی ایزدی، سیّد علی بخاری ایڈووکیٹ، طیبہ ابراہیم، سی ایم او شفق ہاشمی، ممبر سی ڈی اے سمیت وزارت داخلہ، آئی سی ٹی، ایم سی آئی کے افسران نے شرکت کی۔

میئر اجلاس میں نہیں آئے جبکہ ریکوری مجسٹریٹ بھی نہیں آئے۔ اجلاس میں ممبر علی بخاری ایڈووکیٹ نے وفاق کی جانب سے میئر کی معطلی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے معطل کرنے، میئر کو بحال کرنے اور میئر کے خلاف انکوائری کے حوالے سے عدالتی فیصلے سے متعلق ممبران کو تفصیلات سے آگا ہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طے پایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی اگلی تاریخ پر عدالتی احکامات کے بعد میئر کو ریفرنس کے حوالے سے طلب کیا جائے گا۔

چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن نے ممبران کے اتفاق رائے سے میئر کو ریفرنس کی کاپی بھجوانے کی ہدایت کی اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کمیشن کے سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالہ سے متعلقہ محکموں سے پوچھا گیا جس پر ممبران کو بتایا گیا کہ لوکل گورنمنٹ کی سب کمیٹی کی جانب سے ایڈوٹائزنگ کی مد میں فیس میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے حوالے سے کی گئی نشاندہی پر تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ وازرت داخلہ کو غیر قانونی بی ٹی ایس ٹاور کے حوالہ سے انکوائری کیلئے کمیشن کی جانب سے خط لکھ دیا گیا ہے۔

چیئرمین علی نواز اعوان نے سی ایم او سے منڈی مویشاں ٹھیکہ2019ء میں مبینہ بے ضابطگی کی تحقیقات کے حوالہ سے پوچھا جس پر سی ایم او شفق ہاشمی نے کمیشن کو بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی کیلئے سی ڈی اے کو لیٹر لکھ دیا ہے۔ سی ایم او نے بھی بتایا کہ اس سال بروقت منڈی مویشاں کی نیلامی کی جا ری ہے اجلاس میں ممبر طیبہ ابراہیم نے کہا کہ آئی سی ٹی ایکٹ 2015ء سیکشن 95 (8) آئی سی ٹی اور وزارت داخلہ اس بات کے پابند ہیں کہ وہ لوکل گورمنٹ کمیشن کو آفس اور سیکرٹریٹ سپورٹ مہیا کرئے جس پر ممبران نے اپنی اپنی آراء دیں۔

چیئرمین نے آئی سی ٹی کو اگلے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کمیشن کے آفس سے متعلق پیش رفت سے متعلق بتانے کی ہدایت کی۔ علی نواز اعوان نے سالٹ بیسٹ مینجمنٹ کے ایشو کے حوالہ سے ہونے والی پیشرفت کے متعلق پوچھا جس پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن نے بتایا کہ ہم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو خط لکھ دیا ہے ابھی تک ان کا جواب نہیں آیا۔ علی اعوان نے ڈائریکٹر سینی ٹیشن کو وزارت کے ساتھ رابطے کی ہدایت کی اجلاس میں جنگلی شہتوت کے درختوں کی مارکنگ اور ان کو کاٹنے کے حوالہ سے شعبہ انوائرنمنٹ سے پوچھا گیا جس پر ڈائریکٹر انوائرنمنٹ نے اجلاس کو بتایا کہ ہم نے مارکنگ مکمل کر لی ہے ای پی اے والوں نے اب عوامی شنوائی کی تاریخ مقرر کر نی ہے ابھی تک انھوں نے نہیں کی جس پر چیئرمین نے ممبران کی رائے سے سیکرٹری کمیشن کو کہا کہ ڈی جی ای پی اے کو اگلے اجلاس کیلئے سمن جاری کئے جائیں، تیسری مرتبہ وہ بلانے کے باجود نہیں آئیں۔

چیئرمین نے عوامی شکایات پر اقلیتی قبرستان ایچ نائن میں چار دیواری اور صائی کا نظام نہ ہونے سے متعلق ڈی ایم اے سے دریافت کیا۔ بعدازاں کمیشن کے ممبران کے اتفاق رائے سے فوری طورپر مذکورہ قبرستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا علی نواز اعوان کی قیادت میں ممبران نے ایچ ایٹ قبرستان اور ایچ نائن قبرستان کا وزٹ کیا علی نواز اعوان نے آئندہ ایک ہفتے مینارٹی قبرستان کی صفائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کر کے کمیشن کو آگاہ کیا جائے اسکے بعد ممبران دوبارہ وزٹ کریں گے۔

بعدازاں علی نواز اعوان نے جنگلی شہتوت کی گئی مارکنگ کو عملی طور پر دیکھا۔ ڈائریکٹر انوائرنمنٹ نے چیئرمین اور ممبران کو درختوں کی مارکنگ اور کاٹنے کے حوالہ سے بریفنگ دی علی نواز اعوان نے ڈائریکٹر شعبہ انوائرمٹ کو ای پی اے حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔