مولانا عبد الواسع ودیگر کا منیر احمد اورکزئی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار

بدھ 3 جون 2020 23:45

کوئٹہ ۔03 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع صوبائی جنرل سیکریٹری رکن قومی اسمبلی مولانا سیّد آغا محمود شاہ سرپرست مولانا عبد الرحمن رفیق مولانا خورشید احمد دلاور خان کاکڑ حاجی محمد نواز کاکڑ حاجی عین اللہ شمس حاجی غوث اللہ اچکزئی حاجی دین محمد سیگئی نے جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی منیر احمد اورکزئی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک معتدل اور عوامی سیاستدان سے محروم ہوگئی ہے مرحوم نے اپنی پھر سیاسی زندگی میں عوامی خدمت کو شعار بنایا ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے