ملک کرونا اور ٹڈی دل کے رحم وکرم پر چھوڑ کر حکمران اشرفیہ غائب ہو چکی ہے، خرم پرویز راجہ

مشکوک کردار سنتھیا ڈی رچی کے شہید بی بی کے حوالے الفاظ قابلِ مذمت ہیں ،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

بدھ 3 جون 2020 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن پاکستان پیپلز پارٹی راجہ خرم پرویز نے کہا ہے کہ حکمران اشرافیہ نے ملک کرونا وائرس اور ٹڈی دل کے رحم وکرم پر چھوڑ کر خود غائب ہو چکے ہیں ،۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے اکسٹھ سے زائد اضلاع اس وقت ٹڈی دل کی لپیٹ میں ہیں لیکن حکومتی سطع پر اس حوالے سے کوئی عوامل اختیار نہیں کیئے گئے جس کے باعث ایک طرف کرونا وائرس اندوہناک انداز میں تیزی سے عوام کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور دوسری طرف ٹڈی کے جھنڈ کے جھنڈ ملک کے اکسٹھ اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لیئے ہوئے ہیں ، ٹیسٹنگ کٹس کی عدم فراہمی اور ہسپتالوں میں کرونا کے حوالے سے جو المناک صورتحال ہے، حکمران طبقے عوام کو بتانے کے برعکس صورتحال کا مقابلہ کرنے کی بجائے غائب ہو چکا ہے، خرم پرویز راجہ نے کہا کہ شہید بی بی بے نظیر بھٹو کے حوالے سے ایک مشکوک کردار سنتھیا ڈی رچی کے سوشل میڈیا پر وار ایک مخصوص مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ شہید بینظر بھٹو مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں ، اور دنیا بھر کی قیادت انکی صلاحیتوں اور قابلیتوں کو مانتی ہیں ، ملکی ادارے اس مشکوک کردار کے عزائم کی حقیقت بیان کریں ، انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے مشکوک کردار سنتھیا ڈی رچی کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی میں اپنی شکایات درج کروائی ہیں اس حوالے سے حکومتی ادارے اس مشکوک کردار کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے لائیں۔

۔