راولپنڈی پولیس کا ناجائزاسلحہ رکھنے اورہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 04ملزمان گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد

بدھ 3 جون 2020 23:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) راولپنڈی پولیس کا ناجائزاسلحہ رکھنے اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 04ملزمان گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کاقانون شکن عناصرکے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،،ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے بتایاکہ ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد قاسم کوگرفتارکرلیا ،ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمدہوا،ایس پی پوٹھوہارسید علی نے بتایا کہ ایس ایچ اوویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02ملزمان عمران ساشمی اورعبدالکریم کو گرفتار کر لیا، ملزم عبدالکریم کے قبضہ سی01 پستول30معہ ایمونیشن برآمد ہواجبکہ ملزم عمران ہاشمی کوہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گرفتارکیاگیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمدہوا، ایس پی نے مزید بتایاکہ ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عمران کوگرفتارکیاگیا،ملزم کے قبضہ سی01پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمدہوا ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، سی پی او محمدا حسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :