سینیٹر سراج الحق کی کراچی میں پی آئی اے طیارے کے پائلٹ کیپٹن سجاد گل کی رہائش گاہ پر آمد ، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

جمعرات 4 جون 2020 00:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کراچی میں حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے کے پائلٹ کیپٹن سجاد گل کی رہائش گاہ پر ان کے والد، خاندن کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور کیپٹن سجاد گل کی شہادت پر ان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہم پوری قوم کی طرف سے شہید کے والدین بہن بھائیوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ کیپٹن سجاد گل اور ان کے والد نے ملک و قوم کی بڑی خدمت کی ہے جس پر یہ خاندان مبارکباد کا مستحق ہے اور پوری قوم ان کی احسان مند ہے۔ اس موقع پر امیر لاہور ذکر اللہ مجاہد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی سن کے ہمراہ تھے۔