کم سن ملازمہ زہرہ شاہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کے کیس میں وزارت انسانی حقوق پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے، شیری مزاری

جمعرات 4 جون 2020 00:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ گھر میں کام کرنے والی کم سن ملازمہ زہرہ شاہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کے کیس میں وزارت انسانی حقوق پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہمارا وکیل اس مقدمے کی پیروی کر رہا ہے اوراس مقدمے میں شامل شوہر اور بیوی چار دن کے ریمانڈ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے ایمپلئمنٹ آف چلڈرن ایکٹ 1991 کے سیکیجویل 1 میں گھریلو کام کو خطرناک قرار دینے کی ترمیم ڈالنے کی تجویز دی ہے۔

متعلقہ عنوان :