صاحبزادہ زبیر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک گفتگو

شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؓ اور ان کی اہلیہ کے اجساد مبارکہ اور مزارات مقدمہ کی بے حرمتی سے متعلق تشویش سے آگاہ کیا

جمعرات 4 جون 2020 00:01

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفون پر بات کی اور شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمة اللہ تعالیٰ علیہ اور ان کی اہلیہ کے اجساد مبارکہ اور مزارات مقدسہ کی بے حرمتی سے متعلق مسلمانان پاکستان کی تشویش سے آگا ہ کیا اور اس سلسلے میں کوئی اہم قدم اٹھانے کیلئے کہا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ اس کی تفصیلات بھجوادیں میں اس واقعہ کی تحقیقات کراتا ہوںپھر اس کی روشنی میں کسی اقدام کا فیصلہ کرتے ہیں، صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے ایک خط کے ساتھ واقعہ کی تصاویر اور تفصیلات شاہ محمود قریشی کو ارسال کردی ہیں ۔