جماعت اسلامی کے وفد کے ہمراہ حیسکو آفس حسین آباد میں حیسکو چیف عبدالحق میمن سے ملاقات ،شہریوں کے مسائل سے حیسکو چیف کو آگاہ کیا

جمعرات 4 جون 2020 00:08

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے جماعت اسلامی کے وفد کے ہمراہ حیسکو آفس حسین آباد میں حیسکو چیف عبدالحق میمن سے ملاقات کی، ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی و صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمٰن،عبدالقیوم حیدر،جنرل سیکریٹری مطاہر خان، ڈائریکٹر آپریشن حیسکوزاہد مغل اور پی آر او حیسکو کنبھر شریک تھے، حافظ طاہر مجید نے شہریوں کے مسائل سے حیسکو چیف کو آگاہ کیا اور کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری سخت اذیت سے دوچار ہیں۔

غیر معمولی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے معمولات زندگی درہم برہم کردیے ہیں۔چھوٹے اور تنگ مکانات کے رہائشی غریب افراد اس صورت حال سے زیادہ پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

پانی کی عدم فراہمی سے پورا شہر عاجز آشنا ہے۔واسا انتظامیہ پانی کی سپلائی کے لیے لوڈشیڈنگ کا جواز پیش کرتی ہے۔ایک بڑا مسئلہ ڈیٹکشن ہے ڈیٹکشن دیانت دار صارفین کے ساتھ ظلم ہے بجلی چوری میں ملوث صارفین اور عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اکثر مقامات پر ٹرانسفارمر اڑاتے ہیں کئی کئی روز تک شہریوں کو بجلی سے محروم رہنا پڑتا ہے۔جن علاقوں میں لائنیں بوسیدہ ہیں انھیں تبدیل کیا جائے، حیسکو چیف عبدالحق میمن نے امیر ضلع اور دیگر رہنماؤںکو مسائل کے حل کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی جہاں مسئلہ ہوا دوسرے روز ریلیف دیا جائے گا۔پانی کی سپلائی بحال رکھنے کے لیے واسا انتظامیہ کی کوآرڈینیشن سے بجلی فراہمی کا شیڈول بنائیں گے۔ شاہی بازار،حالی روڈ اور دیگر علاقوں میں گیارہ ہزار وولٹیج کی بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کیا جائے گا۔ڈیٹکشن،اوور بلنگ و دیگر مسائل کے حل کے لیے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس حیسکو اور جماعت اسلامی کے دو دو ارکان شامل ہوں گے۔