منشیات و سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں ، ایس ایس پی حیدرآباد

جمعرات 4 جون 2020 00:06

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے ریڈر ایس ایس پی آفس اشفاق بھٹی کے ساتھ پولیس ہیڈکواٹر میں ضلع حیدرآباد کے موجودہ حالات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا، ڈی ایس پی لطیف آباد مسعود اقبال، ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن ایس آئی پی نثار احمد شاہ، انچارج پولیس پوسٹ ایئرپورٹ ایس آئی پی ملک جاوید، ڈی ایس پی حسین آباد پٹھان خان کاکا، ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن لطیف آباد انسپکٹر سکندر غلام مصطفی، ڈی ایس پی بلدیہ محمد ایوب بروہی، ایس ایچ او تھانہ بلدیہ انسپکٹر امتیاز علی تھیبو، ایس ایچ او تھانہ بھٹائی نگر ایس آئی پی محمد انور خانزادہ اور انچارج پولیس پوسٹ نسیم نگر ایس آئی پی سیف الرحمن سہتو نے اجلاس میں شرکت کی، ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے اجلاس میں موجود تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے ان کی کارکردگی رپورٹ طلب کی، ایس ایس پی نے موجودہ صورتحال پر تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے تبادلہ خیالات کیا اور حالات کے پیش نظر منشیات، چوری، ڈکیتی، موٹرسائیکل و موبائل اسنیچنگ سمیت ہونے والی وارداتوں کے حوالے سے سوالات کئے، ایس ایس پی نے اجلاس میں موجود تمام افسران کو سختی سے احکامات دیئے کہ منشیات و سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور جو بھی حیدرآباد شہر کے تحفظ کے دشمن ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلوائیں تاکہ عوام پر امن زندگی گزار سکیں۔