نیو اڈہ اور سیٹلائٹ ٹاون میں پولیس انتظامیہ کے جانب سے رشوت خوری عروج پر ہے تاجر برادری اپنے تجارت سے بیزار ہو چکے ہیں،رہنما جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ

جمعرات 4 جون 2020 00:08

,کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی نایب امیر مولانا عبدالغفور مدنی اور جمعیت ضلع کوئٹہ کے سینئر رہنما حافظ حیب الرحمن اور حافظ علاوالدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نیو اڈہ اور سیٹلائٹ ٹاون میں پولیس انتظامیہ کے جانب سے رشوت خوری عروج پر ہے تاجر برادری اپنے تجارت سے بیزار ہو چکے ہیں ایک طرف تین ماہ سے مسلسل لاک ڈاون تاجر برادری کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے اور دوسرے طرف پولیس انتظامیہ کی نیواڈہ اور سیٹلائٹ ٹاون کے تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک ناقابل برداشت عمل ہے رشوت نہ دینے کی صورت میں تاجروں کیخلاف ایف آئی آر درج اور انکے گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ عوام کے جان و مال کا محافظ اور دوست بنے لیکن بدقسمتی سے پولیس انتظامیہ عوام کو بیجائے تنگ کرنے کی انتہائی کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام تاجر برادری کو پولیس انتظامیہ کے رشوت خوری پر نہیں چوڑ سکتے ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پولیس انتظامیہ کی اس ناروا عمل کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کرائیں گے انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ ٹاون تھانہ کے ایس ایچ فوری طور پر پولیس کی رشوت خوری کے خلاف ایکشن لے اور ان کو معطل کرنے کی احکامات صادر کرے بصورت دیگر جمعیت علما اسلام دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر تاجر برادری کے تحفظ اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے سرعام رشوت خوری کے خلاف احتجاج سے بھی گریز نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس عبدالرزاق چیمہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر نیواڈہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس انتظامیہ کی ناروا عمل کا نوٹس لے اور تاجر برادری کو چین سکوں کی ساتھ تجارت ہونے دے انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری اپنے آپ کو ہرگز تنہا نہ سمجھے جمعیت علما اسلام ان کی پشت پر کھڑی ہے عوام رشوت لینے کی صورت میں جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ رابطے کرے عوام کے یہ شکایت پولیس انتظامیہ کے اعلی حکام تک پہنچا جائے گا