بلوچستان کے ٹرانسپو رٹرزکا ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس

بلوچستان میں پبلک بس ٹرانسپورٹ کا پہیہ فوری طور پرچلانے کیلیئے عملی اقدامات اٹھا نے کا اعلان

جمعرات 4 جون 2020 00:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) گزشتہ روز بلوچستان کے ٹرانسپو رٹرزکا ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس صدرمشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹر زحاجی جمعہ خان بادینی کے زیرصدارت میں منعقد ہوا رخشان ڈویژن کے تمام روٹس کیٹرانسپورٹرز کے نمائندونے متفقہ اعلان کیاکہ اب وقت آگیاہے کہ بلوچستان میں پبلک بس ٹرانسپورٹ کا پہیہ فوری طور پرچلانے کیلیئے عملی اقدامات اٹھایا جائے گا کیونکہ وفاقی حکومت نے پہلے ہی سے ریلوے اور ہوائی جہازکے سفرکوشروع کرواکر واضع کردیا کہ سفر انسانی زندگی کا بنیادی حق ہے اوران اداروں کو مزید مفلوج نہیں رکھا جاسکتا ہیں لٰہذااس بنیادی حق سے بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کے عوام کو کیونکرمزید محروم رکھاجائے بلوچستان جیسے پسماندہ صوبہ کے تمام انسانی بنیادی ضروری سہولیات صحت وغیرہ کی تھوڑے بہت مراکز صرف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہی میسر ہیں یہاں کے عوام نے خصوصا بس ٹرانسپورٹرزنے اپنے حصہ کا اب تک کی لاک ڈائون پر مکمل عملدرآمدکیاکسی سرکاری رٹ کو چیلنج نہیں کیا لٰہذااب صوبائی حکومت کے اختیاردار بھی بلوچستان کے غریب متوسط طبقے اوربس ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے رکاوٹیں ختم کرکے ساتھ ساتھ تین ماہ سے بند ٹرانسپورٹروں کیاوپرلاگو قسطوں سے متعلق نقصانات کے ازالہ کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دیں اور ازالہ کیلئے فوری رلیف کااعلان کریں اوربس ٹرانسپورٹ کی صنعت سے وابستہ لیبرجوتین مہینہ سے بیروزگارتھے کیلئے خصوصی گرانٹ کااعلان کیاجائے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت اس کے اپنے کوپابند سمجھے، سیکرٹری پرویژنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کے صوبائی حکومت سے بلوچستان کے بس ٹرانسپورٹرز نمائندوں کا مشترکہ اجلاس فوری منعقد کروائیں ہم ایس او پیز کے قائل ہے حکمرانان وقت اپنی زمہ داریاں پوری پوری ادا کریں خوش اسلوبی سے مسائل کا حل سب کے مفادمیں ہے ہم تنقید برائے تعمیرکے قائل ضرورہیں لیکن اس مشکل حالات میں بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کولا وارث نہیں چھوڑیں گئے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرزاجتماعی مسائل کے حل کیلئے متحد ہیں اجلاس سے عبدالمالک محمد حسنی ‘غلام فاروق شاہوانی‘ حاجی بشیراحمدبادینی ‘غلام رسول ‘ عبدالقادر محمدحسنی ‘غلام حیدر رئیسانی ‘حاجی طاہر خان محمدحسنی نادر خان بادینی ‘میراحمدسمالانی‘ حاجی حفیظ اللہ بادینی ‘حاجی حمید بڑیچ سردارمحمدصابر ریکی عبد الغفار بادینی اور حاجی اللہ بخش بادینی نے برائے راست اور ٹیلیفونک خطاب کیا