اسلام آباد میں کرونا خطرناک حد تک پھیل گیا، 9 مقامات سیل

جمعرات 4 جون 2020 00:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) وفاقی دارالحکومت میں کرونا خطرناک حد تک پھیل گیا جس کے بعد 9 مقامات کو سیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 9 مقامات کو سیل کرکے رینجرز، پولیس اور فوج تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ذرائع کے مطابق سعودی پاک ٹاور، پاکستان اسپورٹس بورڈ، چٹھا بختاور، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، ای الیون 4 گلی نمبر 16، سیکٹر آئی 10 اور آئی 10 فور گلی نمبر 26 اور سب اسٹریٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔اسی طرح سیکٹر جی نائن 4 کی گلی نمبر 111، سیکٹر جی سیون 2 کی گلی نمبر 54، پی ڈبلیو ڈی کالونی بلاک نمبر 6 اور سیکٹر جی 4 گلی نمبر 62 کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔