وزیراعظم پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس کی شفاف اور غیرجانبدار تفتیش یقینی بنائیں، پالپا

جمعرات 4 جون 2020 00:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) پاکستان ایئرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس کی شفاف اورغیرجانبدار تفتیش یقینی بنائیں۔پالپا کے ترجمان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ شہید پائلٹ کے اہل خانہ سے گورنر پنجاب کیذریعہ کیا گیا اپنا وعدہ پورا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خطوط، رپورٹس اور آڈیو و یڈیو جاری ہونا تحقیقات پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے، پرواز سے متعلق محدود تفصیلات بدنیتی کے تحت جاری کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ جیسے محفوظ مقام پر بنائی جانے والی رن وے کی ویڈیو لیک ہونا سوالیہ نشان ہے،حادثے سے متعلق صرف وہ تفصیل لیک کی گئی جو پائلٹ کے اقدامات پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ اے ٹی سی، ٹاورکنٹرول کے طریقہ کار اور لینڈنگ کی دوسری کوشش میں اے ٹی سی کی ہدایات سوالیہ نشان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ناقص پلاننگ، پالپا اور دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائی، طویل فلائٹ ڈیوٹی پائلٹ کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔