ویسٹ انڈیز نے دورہ انگلینڈ کیلئے 25 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

جمعرات 4 جون 2020 00:13

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے 25 کھلاڑیوں کا اعلان کردیاجس میں چودہ رکنی ٹیسٹ سکواڈ کے ساتھ گیارہ ریزورز کھلاڑی شامل ہیں۔ڈیرن براوو، شمرن ہٹ میئر اور کیمو پال نے انگلینڈ کا دورہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جیسن ہولڈر کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ منتخب کردہ پلیئرز کے کورونا وائرس ٹیسٹ رواں ہفتے ہوں گے۔ویسٹ انڈیز کا اسکوڈ 8 جون کو پرائیوٹ جیٹ پر انگلینڈ روانہ ہوگا۔ تین ہفتوں کے قرنطینہ پریڈ اور ٹریننگ سیشنز کے بعد مہمان ٹیم مانچسٹر سے ساوتھ ہمپٹن پہنچے گی جہاں پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :