کوئٹہ میں دو دن بعد موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی

ْکوئٹہ شہر میں سیلولر نیٹ ورک کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا

جمعرات 4 جون 2020 00:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو دن کے بعد موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی۔کوئٹہ شہر میں سیلولر نیٹ ورک کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

دو روز قبل موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کو فوری طور پر موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرانے کا مراسلہ بھیجا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق وجوہات کاعلم نہیں ، موبائل پرانٹرنیٹ کی بندش سے متعلق پی ٹی اے حکام سے رابطہ میں ہیں تاہم اب شہر میں موبائل پر انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی ہے۔