کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

جمعرات 4 جون 2020 00:17

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے حیدرآباد کے تمام نجی ہسپتالوں کے منتظمین کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کریں، وہ شہباز ہال میں حیدرآباد کی تمام نجی ہسپتالوں میں موجود طبی سہولیات اور کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، ڈی سی فواد سومرو نے نجی ہسپتالوں کے سربراہان کو محکمہ صحت حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے نجی ہسپتالوں کی انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی وہ اپنے ہسپتالوں میں او پی ڈیز میں آنے والے مریضوں کی اسکریننگ کے نظام کو بہتر بنائیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم سے کم کیا جاسکی. ڈی سی نے پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو مزید ہدایت کی کہ وہ کرونا کے مشتبہ مریضوں سے متعلق معلومات ڈپٹی کمشنر آفس کو فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ عوام الناس میں یہ بھی شعور بیدار کیا جائے کہ کورنا وائرس ایک حقیقت ہے جس سے نمٹنے کا واحد حل صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے، نجی ہسپتالوں کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو اپنے اپنے ہسپتالوں میں موجود طبی سہولتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی صدام میمن اور محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر نے بھی شرکت کی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :