نواحی گائوں کہکاٹ کی رہائشی خاتون مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں کراچی میں بے دردی سے قتل

جمعرات 4 جون 2020 00:19

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) نواحی گائوں کہکاٹ کی رہائشی خاتون مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں کراچی میں بے دردی سے قتل، ملزم فرار پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاں کہکاٹ کی رہائشی خاتون مسمات فاطمہ لاشاری کو اس کے شوہر سجاول لاشاری نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑا کے باعث چھریوں کے پے درپے وار کر کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گیا واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم کے لاش ورثہ کے حوالے کر دی مقتولہ کے والد سلطان لاشاری نے داماد سجاول سمیت چار ملزمان کے خلاف کراچی کے علاقہ گلشن معمار تھانہ پر مقدمہ درج کروا دیا ہے اور مقتولہ کی لاش آبائی گاں کہکاٹ میں لائی گئی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا پولیس کے مطابق ملزم سجاول لاشاری گلشن معمار الجنت ولیج فارم میں چوکیدار ہے ملزم کی گرفتار کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :